Home » موٹاپا اور علاج

موٹاپا اور علاج

موٹاپا اور اس کا طریقہ علاج
موٹاپا خوبصورت جسم کو بدنُما کرنے والی بیماری ہے۔ لہٰذا اس کی فوری روک تھام پر توجہ دینی چاہیے۔ کُچھ لوگوں کو موروثی طور پر موٹاپا ہوتا ہے۔ تاہم جو لوگ حد سے زیادہ میٹھا کھاتے ہیں یا پھر مُرغن غذاوْں کے شوقین ہیں اُنہیں بھی یہ تکلیف ہو جاتی ہے۔ خوراک کا بے دریغ استعمال اور جسمانی کام کاج کی بجائے ہر وقت آرام طلبی کی عادت موٹاپے کو جنم دیتی ہے۔ بعض لوگوں میں خون کی کمی اور ڈائیٹنگ سے بھی موٹاپا آ جاتا ہے۔ موٹاپے کی طبی وجہ بدن میں کولیسٹرول یعنی چربیلے مادوں کی زیادتی ہے۔ خواتین میں زچگی کے بعد عموماً موٹاپے کے آثار نمایاں ہونے لگتے ہیں اور خصوصاً پیٹ لٹک جاتا ہے۔ کسی بیماری کے منفی اثرات کے باعث بھی موٹاپے کی تکلیف ہو سکتی ہے۔
موٹاپا کیسے کم ہو؟
موٹاپے کی علامات آہستگی س ظاہر ہوتی ہیں۔ سب سے پہلے عموماً پیٹ بڑا ہونے لگتا ہے۔ پھر گردن۔ بعض لوگوں کو کولہوں کی طرف سے موٹاپا شروع ہوتا ہے۔ اور بعض لوگوں کا پہلے چہرہ بڑا ہوتا ہے اور پھر رانیں۔ بہرحال جسم پھولنے لگتا ہے۔
بیماری کا علاج
کچھ لوگ خصوصاً خواتین ڈائیٹنگ کو موٹاپے کا علاج سمجھتی ہیں حالانکہ یہ غلط ہے کیونکہ ڈائیٹنگ کی وجہ سے غذائی کمی ہو جاتی ہے جس سے دوسری بیماریوں کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ ہاشمی دواخانہ کے طبی ماہرین نے خالص نباتات کے ذریعے موٹاپے کا یقینی اور کامیاب علاج دریافت کیا ہے۔ اس علاج کی موجودگی میں موٹے لوگوں کو کسی قسم کے سلمنگ کورس، ورزش، فاقہ کشی اور کیمیاوی ادویات کی ہر گز ضرورت نہیں رہے گی۔ اس علاج کی خصوصیت یہ ہے کہ منفی اثرات کے بغیر موٹاپے کو بالکل ختم کر دیتا ہے۔ اس علاج سے جسم کی فالتو چربی اور چربیلے ذرات تحلیل ہو کر خارج ہو جاتے ہیں۔ جگر کی صلاح ہوتی ہے اور بلغمی رطوبات کی بجائے جسم میں تازہ خون پیدا ہوتا ہے۔ اس علاج سے معدے کی غلیظ رطوبات اور تیزابیت دُور ہو جاتی ہے اور غذا پُوری طرح ہضم ہو کر جزوبدن بنتی ہے مگر موٹاپا نہیں ہونے پاتا۔ یہ علاج موٹے لوگوں کے لیے “باڈی ریشیپنگ ٹریٹمنٹ” یعنی ان کے بھدے اور بدنُما جسم کو خوبصُورت، جاذبِ نظر اور سمارٹ بنا دیتا ہے۔ اس علاج سے بڑھا ہُوا پیٹ اور موٹے موٹے کُولہے اپنی اصل حالت پر آ جاتے ہیں۔ اور چند دنوں کے علاج سے ہی وزن میں کمی آنے لگتی ہے۔ زچگی کے بعد اس علاج کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ ۹۵فیصد خواتین کو زچگی کے بعد موٹاپے جیسی تکلیف دہ بیماری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ لوگ جو موٹاپے کے حوالے سے ہر قسم کے جتن کر چُکے ہیں یا وہ لڑکیاں جن کی موٹاپے کی وجہ سے شادی نہیں ہو پارہی وہ ایک بار سیف دواخانہ پر ضرور تشریف لائیں اور خُود دیکھیں کہ اس علاج سے کتنے ہی موٹے لوگ اپنے جسم کو خوبصورت اور سمارٹ بنا چُکے ہیں۔
موٹاپا بہت ہی بُری بیماری ہے۔ اس کی وجہ سے ہائی بلڈ پریشر شوگر، جوڑوں کا درد، بانجھ پن، جگر کا بڑھنا، امراضِ قلب اور جلدی بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
چاول، گائے کا گوشت، نان، سموسے، پکوڑے اور دیگر بازاری اشیائے خوردنی سے گریز کریں۔ صبح شام پیدل چلنے کی عادت اپنائیں تاکہ جسم کی بلغمی رطوبات اور چربیلے ذرات تحلیل ہو جائیں۔

موٹاپا-اور-اس-کا-طریقہ-علاج

Leave a Reply