Home » سپر مز (تولید جراثیم) کا نہ ہونا

سپر مز (تولید جراثیم) کا نہ ہونا

مردانہ پانچھ پن کی سب سے بڑی وجہ سپرم ہیں۔ جو خصیوں میں پیدا ہوتے ہیں اور مردو عورت کے ملنے کے بعد یعنی Sexual Intercourse کے بعد مردانہ عضو تنا سل سے منی کے ساتھ خارج ہوتی ہے۔عورت کے رحم کی گردن میں پہنچ کر اولاد پیدا کرنے کا باعث بنتا ہیں۔سپرم کی پیدائش ان سپرم کی وجہ سے ہوتی ہے جو جسم میں Ductless Gland یعنی بے نالی غدودوں سے رطوبت بن کر خارج ہوتی ہے۔ہر بار بچے کی پیدائش کے لئے ضروری ہے کہ منی میں سپرم کی کوالٹی اور مقدار مناسب ہوبعض اوقات کسی بیماری کی وجہ سے منی میں سپرم موجود نہیں ہوتے یا بہت کم مقدار میں ہوتے ہیں جو مردانہ بانچھ پن کا باعث بنتے ہیں سپرم کی اقسام سپرم کی دو اقسام ہیں ۔

1>> X,          2>>Y

اگر Y انڈے Ovum سے پہلے ملے تو بیٹا پیدا ہوتا ہے Y الکائن پسند ہے۔
اگر X پہلے پہنچ کر انڈے سے ملے تو بیٹی پیدا ہوتی ہے۔
X معمولی تیزابیت پسند ہے۔ 1ml منی میں سپرم خارج ہوتے ہیں یعنی ایک دفعہ کے اخراج سے سپرم خارج ہوتے ہیں۔

سیمن SEMENکی بیماریاں

1 ۔ منی میں سپرم کی کمیOligospermia

image092

ردانہ بانچھ پن کی ایک وجہ منی میں سپرم کی تعداد کاکم ہونا ہے۔سپرم کی مناسب مقدار20 ملین سے 200 ملین ہے۔ اگر سپرم کی مناسب تعدار 20 ملین سے کم ہو تو سپرم کی کمی یعنی Oligospermia کہا جائے گا ۔ اس کی کمی کی کئی حیاتیا تی و ماحولیاتی وجوہات ہو سکتی ہیں۔مثلاً کثرت مباشرت،منی کاکم پیدا ہونا ،ان ٹیوبز میں نقص ہونا جو سپرم کو خصیوں سے عضو تناسل کی طرف لے جاتی ہیں، خصیوں میں اینٹھن وغیرہ ۔اس کے علاوہ ذہنی و جسمانی بے چینی ،بے خوابی اور ہارمونز کے توازن میں بگاڑ ہونے سے بھی سپرم کی پیدائش کم ہوتی ہے۔تنگ کپڑوں کا استعمال بھی ہارمون کی پیدائش کو کم کرنے میں مد د دیتا ہے۔روز مرہ کی عادات مثلاً سگریٹ نوشی ،گرم پانی کے ٹب میں دیر تک نہاتے رہنا ،الکوحل کا زیادہ استعمال ، لیپ ٹاپ کا زیادہ دیر گود میں رکھ کر استعمال وغیرہ شامل ہیں۔اسکے علاوہ بہت زیادہ ادویات کا استعمال کرنا بھی Oligospermia کاباعث بنتا ہے۔سگریٹ نوشی ، گرم پانی کے ٹب میں دیر تک نہاتے رہنا ،الکوحل کے زیادہ استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریاں عارجی ہوتی ہیں اور مناسب علاج سے ٹھیک ہو جاتی ہیں۔

2 ۔ منی میں سپر م  کی غیر موجودگی Azoospermia

image086

منی میں سپر م کی بالکل غیر موجودگی Azoospermiaکہلاتا ہے۔اس بیماری میں منی میں سپرم بالکل پیداہی نہیں ہوتے ۔ منی میں سپرم بالکل پیدانہ ہونے کا سب سے بڑا سبب انفیکشن ہے۔جس میں پیپ آنا، خون کے سرخ زرات کا آنایا پھر بیکٹیریا وغیرہ کی موجودگی ہے۔Azoospermiaکی دو اقسام ہیں۔
1

1.Nonobostrictive Ozoospermia,        2.Obstrustcive Ozoospermia

Nonobostrictive Ozoospermia

image083

س بیماری میں منی میں سپرم کا پیدا نہ ہونا خصیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے خصیو ں میں نقص ہونا ،اسکے علاوہ خصیوں میں پیدائشی نقص ہونا ،ہارمون لیول نارمل نہ ہونا،خصیوں کاانفیکشن اورتیز بخار بھی اسکی وجہ بنتاہے۔

Obstrustcive Ozoospermia

image084

اگر خصیے سائز میں نارمل ہوں اور ہارمون لیول بھی نارمل ہو تو خصیے اور عضو تناسل کے درمیان نالیا ں بند ہونے کو Obstrustcive Ozoospermia کہتے ہیں۔ یہ مرض خصیوں سے مادہ منی باہر نکالنے والی نالیوں پر چوٹ لگنے یا ان میں نقص پیدا ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ ہر ینوں کا آپریشن بھی اس کی خاص وجہ ہے۔

منی میں سپرم مردہ ہونابانچھ پن کی ایسی قسم ہے جس میں منی میں سپرم موجود تو ہوتے ہیں لیکن وہ زندہ نہیں ہوتے اور مردہ ہونے کے باعث وہ اس قابل نہیں رہتے کہ حمل قرار پانے کا باعث بن سکیں۔اگر منی میں 40 فیصد سپرم مردہ حالت میں ہوں تو یہ بیماری Necrospermia کہلائے گی۔Necrospermia کی درج ذیل وجوہات ہیں۔

Anti Bodies اور Anti Sperm کا موجود ہونا۔کیونکہ ان کی موجودگی میں سپرم زندہ نہیں رہتے ۔یہ Anti Bodies اور Sperm Antiسپرم کو ہلاک کر کے بانچھ پن کا باعث بنتے ہیں۔
پرانی جگر کی بیماری جیسے ہیپاٹائٹس وغیرہ۔
گردے فعل ہو جانا۔
مسلسل بخار کی وجہ سے جسم زیادہ گرم رہنا۔

کن پیٹرے ،خصیوں میں نقص ہونا ، خصیوں کی سوزش وغیرہ ۔

سپر-مز-(تولید-جراثیم)-کا-نہ-ہونا

Leave a Reply